Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی بمباری میں اسپتال تباہ، درجنوں شامی شہری جاں بحق اور زخمی

امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں ایک اسپتال پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں بمباری کرکے ایک اسپتال کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

امریکی بمباری میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد کا اندازہ لگانا فوری طور پر مکمن نہیں ہے کیونکہ اسپتال کی عمارت ممکل زمیں بوس ہوگئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو تاحال نکالا نہیں جاسکا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران امریکی جنگی طیاروں نے متعدد بار ہجین شہر کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور کئی بار فاسفورس بم بھی برسائے ہیں جن کا استعمال عالمی سطح پرغیر قانونی ہے۔

شام کی حکومت امریکہ کی سرکردگی میں قائم اس اتحاد کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کئی بار مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کے خلاف اس غیر قانونی اتحاد کے حملے بند کرائے۔

ٹیگس