Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

افغان صوبے پروان کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ پروان صوبے کے پولیس ترجمان عبدالسلام نوری نے کہا ہے بگرام میں امریکی فوجی اڈے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے یہ حملہ طالبان نے کیا ہے کہ اور اس حملے میں امریکیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

پچھلے چند مہینے کے دوران بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن امریکی کمانڈروں اور افغان حکام نے ان حملوں میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔