Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے

پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔

پاکستان کے شہر ملتان میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں اور مذاکرات ہی اس کا واحد حل ہے، مذاکرات کی بات کرنے پر عمران خان کو طالبان خان کہا جاتا تھا، اب امریکا اور صدر ٹرمپ نے بھی ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور افغان معاملے پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے، افغان حکومت نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، اب طالبان کو بھی ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، دوحہ اور ماسکو میں فریقوں کی نشستیں ہوئی ہیں، پاکستان کوشش کررہا ہے کہ یہ لوگ مل بیٹھیں اور ہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔

 

ٹیگس