Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: 14 دہشتگرد ہلاک11 مغوی بازیاب

افغانستان میں طالبان حملوں میں اضافے کے بعد حکومتی سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج نے بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں طالبان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم 14 جنگجو مارے گئے اور 15 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری کا کہنا ہے کہ افغان سلامتی دستہ نے ہفتہ کو سلیمان زئی گاؤں میں مہم شروع کی، جہاں طالبان دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔

دوسری جانب صوبے ہلمند میں افغان فوجی دستوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا، طالبان نے ان افراد کو افغان فوج کی معاونت کرنے کے الزام میں 3 ماہ قبل اغوا کیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حملوں میں اضافے کے بعد حکومتی سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج نے بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ٹیگس