Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نےاپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

سعودی عرب کی امریکہ نواز اور جارح حکومت نے یمنی فورسز کے ہاتھوں اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نواز اور جارح حکومت نے یمنی فورسز کے ہاتھوں اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ابراہیم زاہرعلی الحقوی، حسن ہادی العسیری، أحمد عبدالله مطیر العقیلی العطوی، محمد عوض علی موسی الشہری، اورعلی ابن ہادی عسیری ہیں۔

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نومبر کے مہینے میں یمن کے محاذ پر 77 سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کویت کے بادشاہ شیخ صبا الاحمد الصباح نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جنگ کا جاری رہنا ہم سب کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطرے کو مذاکرات کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس