Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • پغمان حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع پغمان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کابل کے شمال مغربی ضلع پغمان میں یہ دھماکہ منگل کی صبح انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے کے قریب ہوا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
افغان ذرائع کے مطابق دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا پریس کا کہنا ہے کہ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں انٹیلی جینس قافلے میں شامل تین گاڑیاں تباہ جبکہ تیئیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔