Dec ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • قطر کے اس فیصلے سے اسرائیل میں بے چینی

قطر نے گزشتہ تقریبا دس سال سے اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطین کے غزہ پٹی علاقے میں ائیرپورٹ کی تعمیر کی پیشکش کی ہے ۔

غزہ میں قطر کے سفیر محمد العمادی کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مطابق، ائیرپورٹ کی تعمیر کے بعد دوحہ اور غزہ کے درمیان طیاروں کی پروازیں ممکن ہو سکیں گی اور دوحہ کے بعد وہ دنیا میں کسی بھی جگہ کے لئے پرواز کر سکیں گے ۔

عمادی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی یہ پیشکش اسرائیلی حکام کے سامنے بھی پیش کی ہے حالانکہ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صیہونی حکام نے اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق غزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کی جگہ پر اسرائیل نے قطر کو اپنے قبضے والے کسی علاقے میں ائیرپورٹ کی تعمیر کی تجویز دی ہے ۔

عمادی کے مطابق، غزہ میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل ممکن ہے ۔ حالانکہ اس کے لئے غزہ میں ایک حکومت کا وجود ضروری و لازمی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 1998 میں غزہ کے رفح علاقے میں یاسرعرفات ائیرپورٹ کا افتتاح ہوا تھا لیکن 2001 میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے اسے تباہ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ ویسے ہی خستہ حالت میں پڑا ہوا ہے۔

در ایں اثنا لبنان میں پناہ گزین فلسطینیوں کی یورپ کی جانب مہاجرت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس