Dec ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • خلیج فارس تعاون کونسل ناکارہ ہو گئی ہے، قطری وزیر خارجہ

قطر کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی صرف ظاہری شکل باقی بچی ہے اور اس کا میکنیزم ناکارہ ہو گیا ہے۔

دوحہ فورم دو ہزار اٹھارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل میں اصلاحات اور ایسے نظام کی ضرورت ہے  کہ جس کی پابندی تمام ارکان کے لیے لازمی ہو۔
اس سے پہلے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے خطاب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اپنے ملک کے بائیکاٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران خلیج فارس کے بارے میں ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  قطر بدستور مذاکرات اور دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔

ٹیگس