Dec ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق کی جانب سے ایران کی قدردانی

عراق کے صدر برہم صالح نے داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جنگ کے دوران ایران کی جانب سے جاری حمایت اور تہران کے موقف کی قدردانی کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے ہفتے کے روز داعش کے خلاف کامیابی کے جشن کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے مواقف اورعوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کردار کو بھی سراہا اور جنگ میں عراق کے پڑوسی، دوست اور اتحادی ملک کی حیثیت سے ایران کے کردار کو گرانقدر اہمیت کا حامل قرار دیا۔

برہم صالح نے عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عفو و درگذر اور دو طرفہ مفاہمت کے ساتھ عراقی نوجوانوں میں امید پیدا اور اندرون ملک تعلقات میں نیا باب شروع کئے جانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے اس وقت کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دس دسمبر دو ہزار سترہ کو عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں فوجی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس