Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جرائم

بحرینی انقلابیوں کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے الدراز، بنی حمزہ، الجنبیہ اور کرزان نامی علاقوں میں فوجی گاڑیوں سے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی انقلابیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے ان علاقوں میں فوجی گاڑیوں سے جارحیت کا ارتکاب کرنے کے علاوہ مزاحمت و استقامت کے مثلث نیز عبدالکریم اسکوائر کے اطراف کے علاقوں پر ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا اقدام بھی کیا۔

دوسری جانب الدراز کے علاقے کے عوام نے سڑکوں پربحرین کے ڈکٹیٹر آل خلیفہ کا نام لکھ کر اسے پیروں سے روندا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

بحرینی عوام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ فوجی نقل و حرکت اور جارحیت سے عوام کو مرعوب اور انھیں اپنے راستے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

بحرینی عوام نے اعلان کیا کہ سترہ دسمبر کو یوم شہدا منایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

ٹیگس