Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن میں 10 سعودی آلہ کار ہلاک

سعودی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سخت مزاحمت کی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کل یمن کے صوبے مارب میں حملہ کر کے سعودی عرب کے 10 آلہ کار فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اسی طرح  سعودی عرب کے آلہ کار فوجی جو یمن کے الجوف صوبے کے خب والشعف علاقے میں جانے کی کوشش کر رہے تھے یمنی فوجیوں کی  سخت مزاحمت کے بعد اپنے منصوبے میں ناکام ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے الحالی شہر پر توپ کے گولوں سے حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سوئیڈن میں یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔

یہ مذاکرات چھے دسمبر کو یمنی فریقوں کے درمیان یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کی صدارت میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شروع ہوئے تھے اور تیرہ دسمبر کو الحدیدہ میں فائربندی کے بارے میں ہونے والے سمجھوتے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

اس سے قبل یمن کے امن مذاکرات سعودی عرب کی خلاف ورزیوں کی بنا پر بارہا شکست سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس