Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش الیکشن، شیخ حسینہ کی برتری، اپوزیشن نے نتائج مسترد کر دیئے

بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش میں سخت حفاظتی انتظامات اور تشدد کے درمیان ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کو برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں کے اہم اتحاد جاتیہ فرنٹ نے حکومت پر دھاندلی کا الزام ‏عائد کرتے ہوئے نتائج کو مسترد کر دیا۔
اپوزیشن اتحاد کے رہنما کمال حسین نے ہفتے کی رات صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نمائشی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے الیکشن کمیشن سے غیر جانبدار حکومت کی نگرانی میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے اتوار کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے اس دوران مختلف شہروں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس