Dec ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدارتی انتخابات ملتوی

افغانستان کے انتخابی کمیشن نے 20 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انتخابی کمیشن کے چیئرمین عبدالبدیع صیاد نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبرمیں پارلیمانی انتخابات کے دوران سامنے آنے والے مسائل اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاریاں صدارتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا باعث بنیں۔

انتخابی کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ 20اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات اب جولائی 2019 کو ہوں گے۔

 

ٹیگس