Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں ٹرمپ کا دعوی جھوٹا، شامی کردوں کا اعلان

شامی کردوں نے ایران کو تیل کی فروخت سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی ڈیموکریٹک فورس کے خارجہ تعلقات امور کے سربراہ ریدور خلیل نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے شام کی سرحدیں نہیں ملتی اور ایران کو ایک قطرہ بھی تیل فروخت نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ بدھ کو اپنی کابینہ میں دعوی کیا تھا کہ شامی کرد ایران کو تیل فروخت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ سن دو ہزار چودہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جواز کے بغیر اور غیر قانونی طور پر دا‏عش مخالف نام نہاد اتحاد قائم کر کے شام پر حملے کرتا آیا ہے جس پر شام کی حکومت نے ہمیشہ شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

ٹرمپ نے شام میں ناکامی ہاتھ لگنے کے بعد اس ملک سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹیگس