Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا حق واپسی مارچ جاری رہے گا، حماس کی تاکید

فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور فلسطینوں کے قانونی حقوق کی بحالی تک حق واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فلسطینیں کا پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ یوم الارض کے موقع پر شروع ہوا جو بدستور جاری ہے اور اس پرامن مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں اب تک ڈھائی سو فلسطینی شہید اور چھبّیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے پیر کی رات ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں کو چاہئے کہ غاصب صیہونی حکومت کو غزہ میں فائربندی کا پابند بنائیں اور اسے فائر بندی پر عمل کرنے پر مجبور کریں۔
ایک مصری وفد کی ثالثی کے بعد صیہونی حکومت، گذشتہ سال نومبر میں تحریک مزاحمت کے میزائل حملوں کے بعد فائربندی قبول کرنے پر مجبور ہو گئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ غزہ کے عام شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس

کمنٹس