Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی ہتھیاروں کی شمالی شام سپلائی

امریکی فوج نے ڈیڑھ سو ٹرک ہتھیار اور فوجی سازوسامان شمالی شام روانہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے یہ ہتھیار ایسی حالت میں روانہ کئے گئے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ ٹرک اور ہتھیار، شمالی شام میں کوبانی شہر کے ایرپورٹ منتقل کئے گئے ہیں۔ امریکی فوج نے شمالی شام میں اکیس فوجی اڈے قائم اور تقریبا دو ہزار فوجی تعینات کئے ہیں۔
ایسی صورت میں کہ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر امریکی حکام نے متضاد بیانات دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں امریکی فوجیوں کو باقی رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ، دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر شام میں فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس