Jan ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran

سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت تو شروع کردی ہے لیکن خود سعودی فوجیوں میں کافی غم و غصہ نظر آرہا ہے ۔

یمنی فوج کی جوابی کاروائیوں اور اپنے گھر والوں سے دور رہنے کی وجہ سے سعودی فوجیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے بن سلمان کی تصویر نذر آتش کرکے اپنا غصہ نکالا

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی جنگ پسندی کی وجہ سے چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب فوجی اتحاد قائم اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس