Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حامی ملکوں کو داعش کی حمایت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اردوغان کا انتباہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، پی کے کے اور گولن گروہ سرانجام اپنے حامی ملکوں کے لئے ہی مسائل کا باعث بنیں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شمال مغربی ترکی کے صوبے کوجائلی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو متعارف کرائے جانے کی ایک تقریب میں کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ، مافیا کی مانند منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ جیسے طریقوں پر عمل کرتے ہیں اور یہ گروہ خود ان ملکوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن جائیں گے جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے علاقے میں ان گروہوں پر حکمرانی سے متعلق صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ اچھے دن سمجھ رہے ہیں تاہم اس بات کو جان لیں کہ یہی دہشت گرد گروہ کہ جن کی فنڈنگ ہو رہی ہے اور جنھیں اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے ایک دن خود ان ہی ملکوں کے لئے مسائل کا باعث بنیں گے جو ان گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔
رجب طیب اردوغان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سوئیڈن کی، نوردیک مانیٹر سائٹ نے جمعے کے روز خفیہ دستاویزات جاری کرتے ہوئے دو ہزار چودہ میں تکفیری دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو شام منتقل کرنے میں ترکی کی انٹیلی جینس تنظیم کے کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

ٹیگس