Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی انتباہ پر ترکی کا ردعمل

ترکی کی حکومت کے ترجمان نے امریکی صدر کے کردوں سے متعلق بیان پر کہا کہ شام کے کردوں اور مسلح افراد کو برابر قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی حکومت کے ترجمان ابراهیم کالین نے کہا کہ ترکی چاہتا ہے کہ امریکہ ترکی کی اسٹراٹیجیک پارٹنر شپ کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے ٹویٹ میں ترکی کو شام میں کردوں پر حملے سے بازرہنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اس نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کردوں پر حملے کی کوشش کی تو وہ انقرہ کو معاشی طور پر تباہ کردیں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس کی فوج شام کے شمال مغربی علاقے ادلب پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اس لئے  انقرہ حکومت کے مخالف کرد مسلح گروہوں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے سے نکل جائیں۔