Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • شام: داعش اور کرد ملیشیا کے مابین جھڑپوں میں درجنوں ہلاک و زخمی

شام کے مشرقی علاقے میں داعش اور کرد ملیشیا کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں دونوں جانب سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق کل عراق اور شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے باغور میں دہشتگرد گروہ داعش اور امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں داعش  کے 34 اور کرد ملیشیا کے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ ہونے والی جھڑپوں کے بعد کرد ملیشیا نے عراق سے فرار کرنے والے داعش کے 21 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

کرد ملیشیا  نے بدھ کے روز داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کو بھی آزاد کرا لیا اور اب داعش اس علاقے کے چند گاوں میں مورچہ بند ہے۔

ٹیگس