Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں205 یمنی شہری شہید و زخمی

جنوری کے مہینے میں سعودی حملوں میں 205 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام ملک میں غیر ملکی افواج کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

 یمنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں غیر ملکی جارح فوج کی موجودگی یا عدم موجودگی کا فیصلہ یمنی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

 ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوری میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 205 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس