Feb ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران و عراق کے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید

عراق کے صدر نے ایران و عراق کے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں حائل رکاوٹیں دور کیے جانے کی ضرورت پر زو دیا ہے۔

 بغداد میں ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ایک ملاقات میں عراقی صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام اقتصادی اور تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

عراقی صدر نے ایران و عراق کے مرکزی بینکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی ایک اعلی سطحی بینکاری وفد کے ہمراہ منگل کے روز بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب علی العلاق کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے۔ایران اور عراق کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے مالیاتی ادائیگیوں کے مشترکہ مکینزم پر دستخط کیے ہیں۔

ٹیگس