Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 11 طالبان ہلاک

افغان مسئلے پر جہاں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں وہیں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان اسپیشل فورسز نے صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں آپریشن کیا۔

افغان اسپیشل فورسز کے اس آپریشن میں 11 طالبان ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوگیانی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران نارکوٹکس اور ہیروئن کی لیبارٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

 

ٹیگس