Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوج نے  پسپائی اختیار کرلی

سعودی فوجیوں نے جنوبی یمن کے صوبے المہرہ کے علاقے الحوف سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے کے عوام کے پے در پے مظاہروں اور احتجاج کے بعد آخر کار سعودی فوجی الحوف میں اپنا فوجی اڈہ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ یمن کے عوام اپریل دوہزار اٹھارہ سے مسلسل اس علاقے میں سعودی فوجیوں کی موجود گی کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے مدافن میں آٹھ سعودی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کردیا ہے۔ادھر مغربی یمن کے صوبے حجہ کے علاقے میدی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس