Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • شام میں دھماکے 56 افراد ہلاک و زخمی

شام میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے مرکز کے قریب ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

اسپوتنیک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ ادلب کے المقصور علاقے میں  یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے شام میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے مرکز کے قریب ہوئے جن میں ابھی تک 24 افراد ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے وقت  دہشتگرد گروہ جبہۃ النصره کے سرغنہ ابو محمد الجولانی اپنے کئی دہشتگرد کمانڈروں کے ساتھ اس علاقے سے گذر رہا تھا۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ سے امریکا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے وحشیانہ حملوں اور اقدامات سے شروع ہوا۔

اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا لیکن شامی عوام حکومت اور فوج نے اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے داعش کو شکست دی اور باقی بچے عناصر کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے۔

ٹیگس