Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • بحرین: الدراز کے علاقے میں ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے الدراز کے علاقے میں اپنے ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ایک سو سینتالیسویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق الدراز کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں لوگ ایک سو سینتالیسویں ہفتے بھی جمعے کے دن فرادا نماز ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت پندرہ جون دو ہزار سولہ سے الدراز کے علاقے میں بحرینی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ الدراز کے علاقے میں صدیوں سالوں منجملہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے قیام سے پہلے نماز جمعہ ادا کی جاتی رہی ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرینی حکومت نے اس عرصے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر عوام کی جائز جد وجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کو آمریت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں گرفتار کر کے جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ٹیگس