Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی مذمت

بحرین کی تحریک وفاداری نے تین شہریوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کے مشیر اور داماد کے دورہ منامہ کو مسئلہ فلسطین کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

تحریک وفاداری کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے چند روز قبل آل خلیفہ حکومت کی حمایت کا اعادہ کر کے، شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کی کوشش کی ہے۔
بحرین کی تحریک وفاداری کے جاری کردہ ایک اور بیان میں ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر کی سرکردگی میں امریکی وفد کے مجوزہ دورہ بحرین کو فلسطینیوں کے خلاف گٹھ جوڑ کا حصہ قرار دیا ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ جیرڈ کوشنر کی سرکردگی میں امریکی وفد کے دورہ منامہ اور آل خلیفہ حکومت کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کا مقصد، مسئلہ فلسطین کی نابودی کا راستہ تلاش کرنا ہے۔
 بحرین کی تحریک وفاداری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت کے برخلاف بحرین کے عوام ہر حال میں فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔
 ٹرمپ کے مشیر اور داماد کے دورہ منامہ سے قبل بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے عوام کے خلاف کریک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے مخالفین کو سنگین سزائیں سنائے جانے سے ایک بار پھر اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آل خلیفہ حکومت، امریکہ کی حمایت کے سائے میں پرتشدد اقدامات کے ذریعے عوامی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
 جمہوریت کی حمایت کا راگ الاپنے والی مغربی حکومتیں خلیج فارس کی عرب حکومت پر اپنی بالادستی قائم رکھنے کی غرض سے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اعتراض کرنے کے بجائے بحرین سمیت اس علاقے کی آلہ کار حکومت کی فوجی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 آل خلیفہ حکومت نے مغربی ملکوں کی حمایت کے سائے میں بحرینی عوام پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بحرینی عوام میں آل خلیفہ خاندان اور اس کی حامی مغربی حکومتوں کے خلاف نفرت اور غم و غصے میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت نے اس ملک کو امریکہ کی ناپاک علاقائی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ایک اڈے میں تبدیل کر رکھا ہے جس پر اس ملک کے عوام شدید نالاں ہیں۔
 آل خلیفہ حکومت، عوام کی منشا کے خلاف امریکی سازشوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اسرائیل کو علاقائی طاقت تسلیم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

ٹیگس