Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے شہر رقہ کے عوام کا امریکا مخالف مظاہرہ

شام کے شمالی شہر رقہ کے باشندوں نے اس علاقے سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کے شمالی شہر رقہ کے باشندوں نے ایک مظاہرہ کرکے امریکا کے خلاف شدید نعرے لگائے اور اپنے شہر نیز پورے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
اس درمیان شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے حماہ شہر کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار چودہ سے جنوری دوہزار انیس تک عراق اور شام میں اس کے فضائی حملے میں اب تک ایک ہزار دوسو ستاون عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
شامی ذرائع اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں مارے گئے عام شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ٹیگس