Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں نے کیا نصر اللہ کی برتری کا اعتراف

صیہونی چینل ’’کان‘‘ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی جس میں صیہونی عہدے داروں نے واضح الفاظ میں انکی برتری کا اعتراف کیا۔

فارس نیوز کے مطابق گزشتہ پیر کی شب صیہونی چینل ’’کان‘‘ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کی۔

اس دستاویزی فلم میں سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا:ہم نصر اللہ کے ابلاغیاتی جال میں پھنس گئے اور ہم نے ۲۰۰۶ میں انکی تقاریر کو نشر کر کے غلطی کی۔!ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ ہماری حکومت کے وزیر خارجہ یا وزیر اعظم ہیں۔یہی بات سبب بنی کہ ہمارے درمیان شک و تردید پیدا ہو جائے۔

اولمرٹ کا کہنا تھا:جس آشفتگی کے ساتھ ہم نے سنہ ۲۰۰۰ میں لبنان سے پسپائی اختیار کی،وہی نصر اللہ کی معروف تقریر ’’مکڑی کا جالا‘‘ کی بنیاد قرار پائی۔

صیہونی چینل پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم میں مزید چند نکات صیہونی ماہرین کی زبانی ذکر ہوئے ہیں جو واضح طور پر صیہونیوں کی شکست اور انکے مقابلے میں حزب اللہ بالخصوص نصراللہ کی برتری کا اعلان کرتے ہیں:

  • ہمارے پاس نصر اللہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے،وہی نصر اللہ جس نے حزب اللہ کو ایک کامیاب گروہ می تبدیل کیا،جس نے حزب اللہ کے لئے شائستہ لوگوں کا انتخاب کیا...
  • نصر اللہ ایک شیعہ معاشرہ تشکیل دینے کی راہ میں سرگرم ہیں اور اسی سبب سے انہیں ایک خاص مرتبہ حاصل ہوا ہے۔
  • نصر اللہ کے پاس ہمارے سلسلے میں اچھی معلومات ہے،انہوں نے اسرائیل اور اسکے سربراہوں کے بارے میں مطالعہ کیا ہے اور عرب ممالک میں اسرائیل کو ویسے کوئی نہیں پہچانتا جیسے نصراللہ پہچانتے ہیں۔
  • نصر اللہ ایسے رہنما نہیں جو اپنے لڑکے کو پڑھنے کے لئے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں بھیجیں،بلکہ وہ اپنے لڑکے کو میدان جنگ کی طرف روانہ کرتے ہیں۔
  • نصر اللہ سنہ ۲۰۰۰ میں ایک ایسے شخص کے طور پر عالم عرب میں اٹھے جنہوں نے ایک غاصب کو سرزمین بیروت سے نکال باہر کیا ہو۔

ٹیگس