Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی پابندیوں پر ترکی کا ٹھوس موقف

ترکی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پابندیوں کے خلاف باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔

ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے.

ترکی کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران مخالف پابندیوں کے خلاف ہمارے ملک کا موقف واضح اور مستحکم ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کامخالف ہے.

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کریں گے اس لئے کہ ترکی علاقے میں سلامتی اور سیکورٹی قائم کرنا چاہتا ہے.

انہوں نے شام میں جنگ کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی، شام کی قانونی حکمرانی اور علاقائی سالمیت کواہمیت دیتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ترکی، ایران اور روس کے ساتھ آستانہ، سوچی اور جنیوا اجلاس کے تحت شامی بحران کے سیاسی حل کے حصول کی کوشش میں ہے۔

 

ٹیگس