Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و نظریات کو زنده رکھنے پرتاکید

جامعه المصطفی العالمیه اصفھان کے زیراہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24 ویں برسی منائی گئی جس میں حوزه علمیه اصفهان کےطلاب اور اصفهان یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مقررین نے شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی سیاسی اورسماجی خدمات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا که شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی  نےاپنی پوری زندگی قوم و ملت کی فلاح و بهبود کیلئے وقف کردی تھی۔

حوزه علمیه اصفهان کےعالم دین علامه مشتاق حسین حکیمی نے شہید و شہادت کی عظمت پرروشنی ڈالی اور صدر اسلام سے لے کرآج تک کے دور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دور حاضرمیں شہید کے افکار و نظریات کو زنده اور اس پرعمل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

 شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کے فرزند ڈاکٹردانش علی نے شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کی قوم و ملت کیلئے تعلیمی و فلاحی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ  شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی  کے شانہ بشانہ رہنے اور ان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نی شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کو اسلامی تحریک کا مثالی کارکن اور رہنما قرار دیتے ہوئے اسلامی اقدار کے نفاز کیلئے شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

برسی کے اجتماع میں معروف شاعر حسین رضا نقوی نی اشعار کی صورت میں شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کو نذرانه عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ اسی مناسبت سے سنیچر 9 مارچ کو دارالحکومت تہران میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہو گا جس سے اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرمحمد علی نقوی کو 7مارچ 1995ء میں تکفیری دہشتگردوں نے لاہور میں شہید کردیا تھا۔

 

ٹیگس