Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت، عالم اسلام سوگوار و عزادار

فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران،عراق،لبنان،پاکستان،ہندوستان، شام اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کرکے مومنین کو مثاب کررہے ہیں۔

حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت کی مرکزی مجالس عزا کا اہتمام مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا جہاں زائرین اور سوگواروں نے دسویں امام کے سوگ میں اشک غم بہائے اور مجالس کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے -

سامرا میں جہاں امام علی نقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی  تعداد موجود ہے جو  امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے - اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں - کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے - امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے آپ نے اپنے دور کے ظالم حاکموں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اصل اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا - آپ نے اپنے علم کے بحر بیکراں سے بہت سے شاگردوں کو سیراب کیا-

غم و اندوہ کے اس موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین،ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس