Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ایس 400 کی خریداری، ترکی امریکہ کشیدگی میں اضافہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ روس سے ایس فور ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی خریداری کا امریکہ کی قومی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔

 روس سے مذکورہ میزائل ڈیفینس سسٹم کی خریداری کے بارے میں امریکی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکہ کا مسئلہ ایس۔ فور ہنڈریڈ نہیں ہے بلکہ ترکی کا شام سمیت علاقائی مسائل میں خود مختاری کے ساتھ عمل کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیز روز روشن کی طرح واضح ہے کہ ترکی نے اس ایئر ڈیفنس سسٹم کو کیوں خریدا ہے اور اسے کن شرائط میں اور  کس شکل میں استعمال کرے گا۔
ترک صدر نے واضح کیا کہ اس معاملے کا نیٹو، ایف پینتیس جنگی طیاروں کے پروجیکٹ یا پھر امریکہ کی سلامتی کے ساتھ دُور دُور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی مشترکہ مفادات کے دائرے میں روس کے ساتھ اس معاملے کو آگے بڑھائے گا اور امریکہ کی مخالفت کا ایس فور ہنڈریڈ کے سودے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کے ترجمان چارلز سامرز نے گزشتہ دنوں دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے روسی میزائیل ڈیفینس سسٹم خریدا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس