افغانستان: فضائی حملے میں القاعدہ کے 31 دہشت گرد ہلاک
Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں افغان فورس کے فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم از کم 31 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ غزنی کے ضلع گیرو میں القاعدہ کے جنگی ٹھکانے پر فضائی حملے میں اس کے کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جن میں ان کا سرغنہ قاری عارف بھی شامل ہے۔