غرب اردن میں مزاحمتی حملہ، آٹھ صیہونی ہلاک و زخمی
Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
غرب اردن میں ہونے والی ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران دو صیہونی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطین الیوم کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن کے علاقے سلفیت ٹاؤن کے قریب حملہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں سے ہتھیار چھین لیے۔
اس کارروائی میں دو صیہونی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے کم سے کم دس فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ جن لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے ان میں الفتح تحریک کی قدس شاخ کے سیکریٹری شادی مطور بھی شامل ہیں۔