Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی

افغانستان کی وزارت خارجہ نے عبوری افغان حکومت کے قیام سے متعلق پاکستانی وزیراعظم کے بیان پر سخت احتجاج کیا ہے۔

کابل میں افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں عنقریب نئی عبوری حکومت کے قیام سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر، پاکستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔افغانستان کی وزارت خارجہ نے عمران خان کے بیان کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے پاکستانی ناظم الامور سے اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی کہا تھا کہ افغانستان میں عنقریب ایک نئی وسیع البنیاد حکومت قائم ہوگی اور اس میں ملک میں امن و استحکام آئے گا۔