Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

تازہ پرتشدد کارروائیوں میں فریاب کے ضلع قیصر کے سیکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے طالبان اپنے ہمراہ لے گئے جن کی بازیابی کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسی طرح صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار کرگئے۔ جب کہ صوبے ہلمند میں طالبان جنگوؤں کے ہاتھوں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

 

ٹیگس