Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • شام میں  دہشت گردوں کا کیمیائی حملہ

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کی رات حماہ کے ایک علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے اس کیمیائی حملے میں کم از کم چوبیس افراد بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہریلی گیس کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ان افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دہشت گرد اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں منجملہ حلب، خان شیخون اور غوطہ شرقی پر کیمیائی حملے کر چکے ہیں جبکہ ایک سازش کے تحت ان حملوں کا ذمہ دار دمشق کی حکومت کو قرار دیا گیا تھا تاکہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز فراہم کیا جا سکے۔

بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رائے عامہ کو گمراہ اور حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے اور مخالفین، دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں کے مقابلے میں بالکل بے بس ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام میں دہشت گردوں کی شکست پر گہری تشویش لاحق ہے۔

ٹیگس