Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی دارالحکومت پر فلسطین کا راکٹ حملہ ۔ ویڈیو

بعض عالمی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فلسطین کی جانب سے صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔

ایسوشیئیٹڈ پرس اور اسپاٹنک نیوز ایجنسیوں سمیت بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب کے شمالی علاقے ہاشارون پر غزہ کی جانب سے ایک راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجہ میں 7 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے سے قبل تل ابیب میں خطرے کی گھنٹی بجائی گئی اور اسکے تھوڑی ہی دیر بعد اسکے شمالی علاقے میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی۔
غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ دنوں بارہا غزہ پر حملے کئے ہیں جن میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
البتہ ابھی تک غزہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل ۱۵ مارچ کو بھی صیہونی ٹولے نے یہ دعوا کیا تھا کہ غزہ کی جانب سے متعدد راکٹ تل ابیب پر فائر کئے گئے ہیں مگر فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسے صیہونی شیطنت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
فلسطین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی صورت میں ایک اہم پیغام مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب کو پہونچ جاتا ہے۔اس طرح کے فلسطین کا ایک معمولی راکٹ  صیہونی دہشتگرد ٹولے کے پیشرفتہ تصور کئے جانے والے دفاعی سسٹم ’’آئرن ڈوم‘‘ کی حقیقت دنیا کے سامنے واضح کر دیتا ہے۔
 
 
 
 

 

 

ٹیگس