Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • یوم الارض کے موقع پراسرائیلی حملہ 10 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے یوم الارض کے موقع پرفلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے10 فلسطینیون کو زخمی کردیا۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعے کے روز  واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے10 فلسطینیون کو زخمی کردیا۔ غاصب صیہونی فوجیوں کے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے کئی فلسطینی سانس لینے کے مرض میں مبتلا ہو گئے اور انھیں سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 270 سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم 27 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس