Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • مشرقی غزہ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے محمد جہاد جودت سعد نامی فلسطینی نوجوان کو ہفتے کی صبح غزہ کے مشرقی علاقے میں گولی مار کر شہید کر دیا-

دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ  جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران صیہونی فوج کے خصوصی کمانڈوز نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی جسے فلسطینی نوجوانوں نے ناکام بنا دیا-

صیہونی فوج کے خصوصی کمانڈوز جنوبی غزہ میں فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنا چاہتے تھے لیکن فلسطینی نوجوانوں نے شدید مزاحمت کی اور صیہونی فوجیوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا-

ٹیگس