Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • فرانس اور بیلجئم شام میں کیمیائی حملہ کرنے کے درپے: روس

روس کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ بیلجیئم اور فرانس کے خفیہ ادارے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شام کے شمالی علاقے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریرالشام کے دہشت گرد اور وائٹ ہیلمٹ عناصر نے بیلجئیم اور فرانس کے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر ممکنہ طور پر کلورین گیس کے متعدد کیپسول شام کے صوبے ادلب کے دیہی علاقوں میں منتقل کئے ہیں-

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیلجیئم اور فرانس کی کوشش ہے کہ اس کیمیائی حملے کو انجام دینے کے بعد اس کی ذمہ داری روس پر عائد کر دیں-

دہشت گردوں نے اس سے پہلے بھی شام کے صوبے ادلب اور دیگر علاقوں منجملہ غوطہ شرقی میں کیمیائی حملے کر کے دمشق حکومت پر اس کی ذمہ داری عائد کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ اس طرح شام پر مغربی ملکوں کے فوجی حملوں کا راستہ ہموار کر سکیں-

ٹیگس