Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • علاقائی نظام میں ایران کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، عراقی صدر

عراقی صدر نے کہا ہے کہ کوئی نیا علاقائی نظام اسلامی جمہوریہ ایران کو نظرانداز نہیں کر سکتا بالکل اسی طرح کہ جس طرح سے عراق کی عرب حقیقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

عراقی صدر برہم صالح نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے کو امن و اقتصاد کی اساس کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی، بے روزگاری اور معاشی شکست جیسے خطرناک مسائل کا مقابلہ کئے جانے کی بنیاد پر نیا تنظیم تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے اور عراق اس نئے نظام کی تشکیل کا محور قرار پا سکتا ہے۔عراق کے صدر نے کہا  کہ ایران، ایک اہم پڑوسی ملک ہے کہ جس نے عراق میں صدام حکومت کو مغلوب کرنے اور اسی طرح داعش دہشت گرد گروہ پر فتح دلانے میں عراقی قوم کی بھرپور مدد کی ہے۔انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عراق اپنے پڑوسی ملکوں کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی منصوبے کا ہرگز کوئی حصہ نہیں بنے گا، کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایران اور عراق، دونوں ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

ٹیگس