Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ، 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس کے مغربی علاقے میں سرکاری ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 20 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نظاری نے کہا کہ بادغیس کے ضلع بالا میں صبح ہونے سے قبل کیے گئے حملے میں مقامی حکومت کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے سب سے پہلے کمپاؤنڈ کے گرد تمام سیکیورٹی پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے کمپاؤنڈ میں تعینات سیکیورٹی فورسز کے 6 سو اہلکاروں کی زندگی کو خطرے لاحق ہو گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ طالبان کے حملے میں 20 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا پر جاری ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

دوسری جانب صوبہ بغلان کے ترجمان جاوید بشارت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک کلینک پر بم حملے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر ہلاک اور 18 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس