Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی فضائیہ بے بس ہے، تل ابیب کا اعتراف

غاصب صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے تحقیقاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس اور فضائیہ میں تحریک مزاحمت کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں پائی جاتی۔

رای الیوم کے مطابق اسرائیل کے اس مرکز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پیدل فوج بھی نئی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔

اسرائیل کے اس مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ دو عشروں کے دوران کسی بھی طرح کی وسیع جنگ سے گریز کیا ہے اس لئے کہ بھرپور جنگ، بہرصورت تل ابیب کے نقصان میں ہو گی۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے سابق وزیفلاطر جنگ لیبرمین نے غزہ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تھا کہ تحریک مزاحمت کو کسی بھی چیز کا خوف نہیں ہے جبکہ اسرائیل، اس کے منصوبے کو ناکام بنانے پر بھی قادر نہیں ہے۔

ٹیگس