Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن و شام کے حالات کی خرابی کی وجہ بیرونی مداخلت

قطر کا کہنا ہےکہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے یمن، شام اور لیبیا کے حالات خراب ہوئے ہیں۔

قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی قنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں پارلیمانی یونین کے 140 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے یمن، شام اور لیبیا کے حالات خراب ہوئے ہیں۔

قطر کے بادشاہ نے شام، لیبیا اور یمن کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی ممالک بھی شام ، یمن اور لیبیا کے حالات کے خراب ہونے کے ذمہ دار ہیں لیکن مذکورہ ممالک کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ بیرونی  اور غیرعلاقائی طاقتیں ہیں۔

قطر کے بادشاہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی قانون کی حاکمیت کے بغیر ممکن نہیں جبکہ بہت سے ممالک انصاف کے بغیر ہی قانون کی حاکمیت پر اعتقاد رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین پرعمل در آمد کم سے کم ہورہا ہے اور طاقتور ممالک کمزور ممالک پر اپنی دھونس جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر میں پارلیمانی یونین کا 140 واں اجلاس 5 دن تک جاری رہےگا اس اجلاس میں 149 ممالک کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔

 

ٹیگس