Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • کابل خودکش حملہ، 3 امریکی دہشتگرد ہلاک

کابل خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

کابل کے بگرام ایئربیس کے قریب خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں امریکی فوج کے تین دہشتگرد اور ایک کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بگرام کے کمشنر عبدالشکور قدوسی نے امریکی قافلے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ایک امریکی بکتر بند گاڑی تباہ اوراس میں سوار تمام دہشتگرد فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

افغانستان پر 2001 میں امریکی جارحیت سے لے کر اب تک 2400 امریکی دہشتگرد ہلاک اور 20 ہزار 200 امریکی دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں اس وقت بھی چودہ ہزار امریکی دہشتگرد موجود ہیں، یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب طالبان اور افغان حکام کے درمیان قطر میں مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس