Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • الحدیدہ ہوائی اڈے پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ

جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی افواج نے نجران میں سعودی فوجی مراکز پر ڈرون حملے اور گولہ باری کی ہے

جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے منگل کی صبح یمن کے مغربی شہرالحدیدہ میں ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کی -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ شہر کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا - ابھی تک اس حملے میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع نہیں مل سکی ہے - اس درمیان یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے ڈرون اور توپخانے کے یونٹوں نے سعودی عرب کے جنوبی  علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے- یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے -

ٹیگس