Apr ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • سنچری ڈیل مردہ ہی پیدا ہوگی، فلسطینی وزیراعظم

فلسطین کے نئے وزیراعظم نے امریکہ پر فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے نامزد وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور امریکہ کے عرب اتحادی بھی ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سینچری ڈیل منصوبہ مردہ ہی پیدا ہو گا۔
نئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اظہار وجود کے نہیں بلکہ آزاد اور خود مختار مملکت کا قیام چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اقتصادی بنیادوں پر امن و صلح میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ہم غاصبانہ قبضہ ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل، امریکہ کا ایک نیا منصوبہ ہے جسے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی غرض سے سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والے غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہو گا۔

ٹیگس