Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کو بڑا دھچکا: طالبان کا مذاکرات سے انکار

افغان طالبان کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر امریکہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، امریکا، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحا مذاکرات آخری لمحات پر منسوخ کردیئے گئے۔

افغان طالبان اور افغان حکام پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے جارہے تھے مگر افغانستان حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کرنے والے وفد کی فہرست میں 250 افراد شامل کیے تھے۔

طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفد کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ مذاکرات آج 19 سے 21 اپریل تک قطر میں کیے جانے تھے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر بات کی جانی تھی۔

ٹیگس